?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی پی) کو جمعہ کے روز سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کے ایک فیصلے کے خلاف پہلی مرتبہ اپیل موصول ہوئی ہے، جس کا اندراج اس کے لیے قائم کیے گئے خصوصی فائلنگ اور انفارمیشن ڈیسک کے باضابطہ افتتاح کے بعد کیا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف سی سی پی کے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ (آئی ایچ سی) کے احاطے میں اس ڈیسک کا افتتاح کیا، ایف سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیسک کا قیام عوامی سہولت میں بہتری اور عدالتی خدمات تک رسائی میں اضافہ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
افتتاح کے موقع پر ڈیسک کو دو نئے مقدمات موصول ہوئے، جس سے اس کے عملی کام کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔
یہ ڈیسک کئی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے، جن میں ایف سی سی پی کے لیے نئے مقدمات کا اندراج، سائلین، وکلا اور عام افراد کو معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا، اور عدالتی ریکارڈ کی مصدقہ نقول کے لیے درخواستیں وصول کرنا شامل ہے۔
انفارمیشن ڈیسک کے قیام سے قبل وکلا کو مشکلات کا سامنا تھا، کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اپیلیں یا درخواستیں کہاں جمع کرانی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں شریک جسٹس علی باقر نجفی نے اس اقدام کو عدالتی رسائی اور انتظامی کارکردگی کو مضبوط بنانے میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
ایف سی سی پی نے عدالت کے اوقاتِ کار سے متعلق ایک باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، تاکہ تمام متعلقہ فریقین کو وضاحت اور آسان رسائی مل سکے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی عدالت ملک بھر کے سائلین کو بہتر سروس ڈیلیوری، شفافیت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ایس ایچ سی کے فیصلے کے خلاف اپیل ایک خاندانی جائیداد کے تنازع سے متعلق ہے، جسے غلام شاہ عباسی نے ذاتی طور پر دائر کیا ہے، انہوں نے ہراسانی کے تدارک اور آئین کے تحت ملنے والے بنیادی حقوق کے تحفظ کی استدعا کی ہے۔
اپیل کنندہ نے وفاقی عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ 8 ستمبر کو ایس ایچ سی کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے، جس میں یہ کہہ کر مقدمہ نمٹا دیا گیا تھا کہ معاملہ نجی نوعیت کے سول تنازع سے متعلق ہے۔
انہوں نے ایف سی سی پی سے صوبہ سندھ کی حکومت کو مناسب تحفظ فراہم کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراسانی یا جسمانی نقصان پہنچانے سے روکنے کا حکم دینے کی بھی درخواست کی۔
معاملہ بنیادی طور پر وراثتی جائیداد کے ایک خاندانی تنازع سے متعلق ہے، جو درخواست گزار کے مرحوم والد کی چھوڑی ہوئی ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت اور اس سے ملحقہ دکانوں پر مشتمل ہے، جو حیدرآباد میں واقع ہے۔
درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے والد نور محمد عباسی (متوفی 22 جولائی 2003) کی چھوڑی ہوئی وراثتی جائیداد میں اپنا قانونی حصہ مانگا تو اہلِ خانہ ان کے مخالف ہو گئے، جو ان کے بقول اس تنازع کی بنیاد ہے۔
اپیل کنندہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہیں ان کے رشتہ داروں نے دھوکے سے حیدرآباد بلایا تاکہ وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا جھانسہ دیا جا سکے، مگر جب وہ سٹیزن کالونی گیٹ، حیدرآباد پہنچے تو انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا اور بعد ازاں 15 دن تک ایم کے (مجنوں خان) ہسپتال کے نشہ آور مریضوں کے وارڈ میں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا تاکہ ان کے خلاف جھوٹی بیان بازیاں تیار کی جا سکیں۔
انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ سندھ ریونیو بورڈ کراچی کے کمشنر کی جانب سے انہیں دھمکایا اور ہراساں کیا جا رہا ہے، اپیل کنندہ کے مطابق 29 اپریل 2024 کو اس حوالے سے آرام باغ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی لبنان اور شام پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں:الحوثی
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:انصاراللہِ یمن کے رہبر عبدالملک الحوثی نے اسرائیل کی جانب سے
نومبر
اقوام متحدہ کا افغان لڑکیوں کی تعلیمی رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے افغان خواتین کی صورتحال پر تشویش
نومبر
دنیا کو ایرانی تیل کی ضرورت ہے: امریکی نائب وزیر خارجہ
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کرتے
جولائی
جنوبی شام میں امداد کی تقسیم میں اسرائیل کی فریب کاری
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد حکومت کے گرنے کے بعد
نومبر
گڑ کھانے کے ہماری صحت پر ہوتے ہیں بے شمار اچھے اثرات
?️ 5 فروری 2021آج دینا کا ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض ہے کیا آپ
فروری
اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ
جنوری
ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
?️ 7 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے
مارچ
ٹرمپ کا دو بڑے امریکی نیوز چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2025ٹرمپ کا دو بڑے امریکی نیوز چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا
اگست