?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے بڑے چیلنجز قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم آبادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تین ٹریلین کی معیشت بننے کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ہم ان دونوں مسائل پر قابو پائیں گے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں پیسے کی کوئی کمی نہیں اور ضرورت صرف فنڈز کے صحیح جگہ خرچ کرنے اور ترجیحات طے کرنے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب نے وفاق اور صوبوں کو مل بیٹھ کر اپنے کام بانٹنے کا بھی مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا چیلنج موسمیاتی تبدیلی اور دوسرا آبادی میں بے ہنگم اضافہ ہے اور اگر آبادی کی پلاننگ نہیں تو تمام منصوبے بے کار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی خوراک اورصاف پانی کے مسائل ہیں، ہمیں این ایف سی ایوارڈ کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا اور ہمیں قومی اور صوبائی بجٹ کو قومی سوچ کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کا بجٹ صوبوں کو ملاکر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں اور ہمیں بیٹھ کر دیکھنا ہوگا کہ وفاق نے صوبے میں کیا کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ
اکتوبر
ہیک ہونے والے امریکی سفیر کے ای میل میں کیا تھا؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات
جولائی
پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی
دسمبر
اسلامی مقدسات کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے حجاز پارلیمنٹ کا قیام
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:درجنوں سعودی کارکنوں نے لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے
فروری
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کی تفصیلات
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے پینتیسویں
فروری
صہیونیوں کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں اور عالمی خاموشی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کابینہ نے اعلیٰ ایرانی حکام کے قتل کی
جولائی
قومی سلامتی پالیسی کا بنیادی نقطہ عام آدمی کا تحفظ ہے: معید یوسف
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) قومی سلامتی مشیر معید یوسف کا کہنا ہے
جنوری