?️
بیجنگ(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، جس دوطرفہ تعلقات، باہمہ دلچسپی اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن، استحکام، ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ چین کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان اور چین اس سلسلے میں قریبی تعاون کو برقرار رکھیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کے اہم مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب
?️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل
مئی
غزہ کا انتظام کس کے ہاتھ میں رہے گا؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:متوقع ہے کہ سال کے اختتام سے قبل غزہ کی انتظامیہ
دسمبر
ہم متحد چین کو مانتے ہیں:بھارت
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں کسی بھی یکطرفہ
اگست
پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، شہباز شریف
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75
مارچ
سپریم کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے کراچی کے
اکتوبر
صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی کے خلاف حزب اللہ کی مقاومت جائز
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے آسٹریلیا
نومبر
صیہونی دشمن کے مقابلہ میں پورے عالم اسلام کا متحد ہونا ضروری ہے:ایران
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نےشامی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے ساتھ
مارچ
شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں،کردوں کی صورتحال،جولانی حکومت کا مستقبل؛شامی کردوں کے نمائندے کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی اور مشرقی شام میں مقیم کردوں کے نمائندے نے میڈیا
جنوری