🗓️
لاہور(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں جنوبی پنجاب کے معاملات اور امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے تحریک انصاف جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہ محمود قریشی کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سے متعلق آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب تحریک انصاف کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقی کرے گا، اسکولوں کی اپ گریڈنگ میں جنوبی پنجاب کو 38 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ختم کرنے کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں عوام نے فیصلہ کن برتری سے نواز، تحریک انصاف جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہی حاصل ہوگا، جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو بااختیار کر رہے ہیں تاکہ عوام کو لاہور نہ آنا پڑے، باقاعدگی سے ہر ماہ ملتان جا کر ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کا جائزہ لوں گا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس بھی ملتان میں ہوگا، صوبائی وزرا ایک ایک دن جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے، جنوبی پنجاب کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں، ملازمتوں کا کوٹہ مخصوص کرنے پر قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے، انہوں نے بروقت ایکشن لے کر افواہوں کا خاتمہ کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کا آغاز ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور مکران میں کیا کیا ہے؟
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بحیرہ احمر میں
جون
پاکستان نے ایک دن میں لاکھوں کی تعداد میں کووڈ ویکسین لگائیں
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا
اگست
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع
🗓️ 28 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی
مئی
سینیٹ امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرے گی پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا
🗓️ 11 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف
فروری
سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیس کر دی گئی
🗓️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
دسمبر
کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس
جنوری
بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں
فروری
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر