وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس مری کی سکولوں میں آگاہی مہم مزید تیز

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس مری نے سکولوں میں آگاہی مہم مزید تیز کر دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر کی خصوصی ہدایات پر جاری مہم کا مقصد طلبا کو ٹریفک قوانین، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے خطرات سے آگاہ کرنا اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس مری کی ٹیموں نے شہر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جہاں بچوں کو ٹریفک سے متعلق احتیاطی تدابیر اور محفوظ رویّوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ٹریفک افسران نےبتایا کہ اوور لوڈنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جو نہ صرف مہلک حادثات کا سبب بنتا ہے بلکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ظلباء کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ کسی ایسی گاڑی میں سفر کرنے لگیں جس میں ضرورت سے زائد مسافر سوار ہوں تو وہ فوراً اس گاڑی میں بیٹھنے سے گریز کریں اور اپنے والدین کو بھی صورتحال سے آگاہ کریں۔

والدین کو مشورہ دیا گیا کہ بچوں کی آمد و رفت کے لیے صرف محفوظ، رجسٹرڈ اور قانون کے مطابق گاڑی کا انتخاب کریں۔ آگاہی سیشن کے دوران تیز رفتاری اور ریس لگانے کے نقصانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ٹریفک اہلکاروں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ڈرائیور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرے، تیز رفتاری اختیار کرے یا ریس لگائے تو بچے فوری طور پر قریبی ٹریفک پولیس پوائنٹ یا ٹریفک وارڈن کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ، ڈرائیورز اور ٹریفک پولیس مشترکہ کوششوں سے ہی محفوظ ٹرانسپورٹ کلچر تشکیل دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور بچوں کی حفاظت کے لیے ٹریفک پولیس سے تعاون جاری رکھیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت کی آبی دہشت گردی میں اضافہ دریائے چناب کے بہاﺅ میں مزید کمی

?️ 31 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت کی آبی دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے

امریکا کا مکروہ چہرہ بے نقاب، امریکی فوج افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے

?️ 29 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اہم اجلاس ہوا

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: 2 رکنی بینچ کی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

?️ 5 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران

یورپی یونین کی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی مذمت

?️ 3 فروری 2026یورپی یونین کی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی

اس الیکشن کے بعد آپ کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے: ٹرمپ

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ

مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ

معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان، جو کہ برکس فرینڈز سمٹ

صیہونیوں کا غزہ کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال

?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی تخریب کاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے