?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔جس پر جمشید اقبال چیمہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔
جمشید چیمہ بطورجلد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار حلقے میں انتخابی مہم شروع کررہے ہیں، اس دوران جمشیدچیمہ نے حلقے میں اپنے حمایتی دھڑوں کی حمایت کیلئے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے، 2018 میں اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے الیکشن لڑا تھا۔
لیکن اب پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے انتخابی حلقہ این اے133 کے ضمنی الیکشن کے لئے متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضمنی الیکشن میں امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے 133 لاہور کی نشست خالی ہوگئی ہے۔
عام انتخابات میں اس حلقے سے ن لیگی رہنماء پرویز ملک تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کو ہرا کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ نشست پرویز ملک کی پکی سیٹ سمجھی جاتی ہے، پرویز ملک پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ پرویز ملک 1997 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اب بھی رکن قومی اسمبلی تھے۔ پرویز ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ (ن) کے جانثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔پرویز ملک لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے۔
تاہم مسلم لیگ ن نے تاحال اس نشست پر کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا۔ مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز اور بیٹا بھی ارکان اسمبلی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پرویز ملک کے اہلخانہ یا عزیزواقارب میں سے ہی کسی کو اس نشست پر امیدوار نامزد کرے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ مفت میں سمجھوتہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے تجزیہ کار اور ماہر اور
فروری
ٹرمپ نے 2024 کے امریکی انتخابات میں نکی ہیلی کی امیدواری کا خیرمقدم کیا
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:ہیلی کو اپنے سابقہ وعدوں پر قائم نہیں رہنا چاہیے جو
فروری
شرم الشیخ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصر میں شرم الشیخ اجلاس کی میزبانی مصری وزیر اعظم
اکتوبر
بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی
?️ 8 جنوری 2022نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
جنوری
اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے عدلیہ اور قانونی کمیٹی کے اجلاس میں
مئی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ سے اسرائیل کے خلاف ایک نیا محاذ: صہیونی محقق
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے
اپریل
مائیکروسافٹ کا وائس، ویڈیو کالز میں انقلاب برپا کرنیوالی ’اسکائپ‘ سروس ختم کرنے کا اعلان
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آن لائن وائس
مارچ
چینی ہیکر امریکہ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ ایف بی آئی کے سربراہ کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے
فروری