?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول سامنے آگیا ہے، وزیراعظم سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورۂ کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا۔ عمران خان سے روس کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات بھی ہو گی ، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کیلئےبات چیت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کو حاصل وزیراعظم عمران خان کےدورۂ روس کی تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری کے علاوہ اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف، عامر کیانی بھی ہوں گے۔وزیراعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، روس کےنائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، ماسکو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے جس کے بعد دن 1 بجے روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیر اعظم دورۂ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے۔
عمران خان سے روس کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات بھی ہو گی ، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کیلئےبات چیت ہوگی۔وزیراعظم دورۂ روس میں پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے، وہ روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے جبکہ ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔
عمران خان سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے ، وزیراعظم 24 فروری کی رات پاکستان کے لئے واپس روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ روس کےدوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائےگا، پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے اور اس کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کا دورۂ روس پڑوسی ملک افغانستان میں پائیدار امن علاقائی خوشحالی اور رابطے کے لیے بھی اہم ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی
مئی
جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی نئی صیہونی چال
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی
اکتوبر
پارلیمانی انتخابات میں موجودہ صدر کمیٹی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیرق الخیر پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ الاساوی نے المیادین
اکتوبر
عراقی پارلیمنٹ میں لگی آگ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو پارلیمنٹ کے استقبالیہ محل میں
اگست
وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی امریکی صدر سے ملاقات، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکا کے صدر
ستمبر
عرب حکمرانوں نے شام میں تسلیم کی شکست ، سعودی لبنان میں خانہ جنگی کے خواہاں : حسن نصراللہ
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
نومبر
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مبہم مہم
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد
مارچ
مہنگائی سے متاثرہ صارفین کا ایران کی ’سستی‘ غذائی مصنوعات کا استعمال
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہروں میں غذائی اشیا کی مہنگائی 42 فیصد پہنچنے
مارچ