?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں رقم عطیہ کرنے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری اور راجکو انڈسٹریز کی تعریف کی۔ سیالکوٹ کے تاجروں نے پریانتھاکماراکی بیوہ کےاکاؤنٹ میں1لاکھ ڈالرمنتقل کئے، گذشتہ روز سری لنکن شہری پریانتھاکماراکی فیملی کے لئے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا تھا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سیالکوٹ کی تاجربرادری اور راجکوانڈسٹریز کی تعریف کرنا چاہتاہوں، سیالکوٹ کے تاجروں نے پریانتھاکماراکی بیوہ کےاکاؤنٹ میں1لاکھ ڈالرمنتقل کئے، اسی طرح راجکوانڈسٹریز نے ماہانہ2000 ڈالر تنخواہ منتقل کی ہے، ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے کا سلسلہ 10 برس تک جاری رہے گا۔
گذشتہ روز سری لنکن شہری پریانتھاکماراکی فیملی کے لئے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا تھا۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی ، 10سال تک تنخواہ بیوہ کےاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہےگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کابینہ کا زوال قریب؛صہیونی تجزیہ کار کی پیش گوئی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی صحافی آمیت سیگال نے انکشاف کیا ہے کہ شاس
جولائی
امریکہ نے اسرائیل کی خاطر ہیگ کی عدالت سے منسلک مزید اداروں پر پابندیاں عائد کی
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے تہران کے وقت کے مطابق آج تین
ستمبر
زرداری، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی، سابق صدر کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر
فروری
روس نے یوکرین کے ساتھ صلح کی کیا شرطیں رکھی ہیں؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرین کی طرف سے
اگست
سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
ستمبر
اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی حاصل کرسکتے ہیں
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے
مئی
یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو
جولائی
واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کیسے کریں؟
?️ 13 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ پر صارفین کے
اکتوبر