?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے ساتھ مخلص ہیں اور وہ ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے احتساب سب کے لیے نعرہ لگایا تھا اور اب میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے۔
استعفیٰ کے بعد جب بھی وزیراعظم سے بات ہوئی انکوائری کا ذکر نہیں کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں میں اگر استعفیٰ نہ دیتا تو میڈیا وزیر اعظم کے پرانے کلپس نکال کر بار بار چلاتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے برانڈ ہیں ، یہی وجہ ہے کہ انہیں ہمیشہ پروٹوکول دیا جاتا ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے رنگ روڈ اسکینڈل کا علم نہیں ہے بہرحال تکنیکی معاملات کا پتہ چل جائے گا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران زلفی بخاری نے کہا کہ کویت سے بڑے عرصے بعد تعلقات بحال ہوئے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کا بیان احمقانہ ہے۔
احسن اقبال کی اہلیت بے نقاب ہو گئی ہے اور اب وہ جتنا میڈیا پر بولیں گے اتنے ہی بے نقاب ہوجائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جب میڈیا پر زیادہ بولنے لگیں تو بے نقاب ہوئیں وہ کوئی نہ کوئی غلطی کر جاتی ہیں۔ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے ساتھ جوڑنا ہو گا۔ قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 دن سے ایوان میں اپوزیشن رہنماؤں نے جو کیا افسوسناک ہے تاہم مجھے اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے رویے پر حیرت نہیں ہوئی کیونکہ یہ ان کے منصوبے کا حصہ تھا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد سید ذوالفقار بخاری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز کے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہو گئے تھے۔ زلفی بخاری کے دبئی روانہ ہونے پر چہ مگوئیاں ہوئیں کہ اب وہ وطن واپس نہیں آئیں گے جس کے بعد زلفی بخاری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ناقدین کو جواب دیا اور کہا کہ میں دبئی میں ہفتہ وار چھٹی پر ہوں اور پیر کے روز پاکستان واپس آؤں گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا تھا کہ ن لیگ اور ان کا سوشل میڈیا سیل بھی کچھ وقت کے لیے چھٹی لے لے-
مشہور خبریں۔
ایران کی دفاعی طاقت سے برطانیہ پریشان
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی دفتر خارجہ نے تہران کے خلاف لندن کے معاندانہ موقف
دسمبر
جلیج فارس تعاون کونسل کی ایران کے قریب آنے کی کوشش
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اعلان
جولائی
سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت
?️ 25 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے
فروری
صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 28 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے
نومبر
معاشی مسائل افغان طالبان کو تباہ کر دیں گے:پاکستان
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے کا کہنا ہے کہ افغانستان
جنوری
ارجنٹائن کے چھپے ہوئے ڈالرز کے لیے جیویر ملی کی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کے صدر جیویر ملی کی حکومت کی نئی پالیسی
مئی
کیا ترکی اب بھی امریکہ کے لیے اہم ہے؟ ترک سفارت کار کی زبانی
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کے سینئر سفارتکار نامق تان کا کہنا ہے کہ
جون
فلسطینی مزاحمت نے قابضین کو پسپائی پر مجبور کیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ
اکتوبر