🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت سے انکار کردیا ہے اور اپوزیشن سے مشاورت کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے اس سے متعلق انہوں نے خود کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کرونگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اپنایا ہےکہ وہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور فروغ نسیم پر واضح کیا کہ وہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کا اس حوالے سے اپوزیشن سےمشاورت کا کوئی ارادہ ہے۔
اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں چیئرمین نیب کی تقرری پرکوئی بات نہیں ہوئی، فواد چوہدری نے جوبات کی وہ پہلے کی میٹنگ کی تھی ، یہ بات بعد میں ڈسکس ہوئی کہ چیئرمین نیب پر شہبازشریف سے مشاورت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین کے لیےموجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا نام بھی ہے لیکن نئے چیئرمین کے آنے تک فی الحال پرانا چیئرمین نیب ہی رہے گا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
ستمبر
عراقی وزیر دفاع کا ترکی کو انتباہ
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا کہ عراق
جون
بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی
🗓️ 12 جون 2021سیؤل(سچ خبریں)جنوبی کورین ماہرین نے بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ
جون
امریکہ یوکرینیوں کے عذاب کو طول دے رہا ہے:روس
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے لیے
مارچ
موجودہ سیاسی نظام میں مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
🗓️ 22 جنوری 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد
جنوری
شباک نے امریکہ میں نیتن یاہو کے بیٹے کے محافظوں کو بڑھایا
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع
نومبر
طالبان امریکی گاڑیوں کے ذریعہ کابل کی طرف روانہ
🗓️ 14 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز چینل کے مطابق طالبان امریکہ سے غنیمت میں
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ: شہباز گل نے اپوزیشن کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی
🗓️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی
مارچ