🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسمبلی بحال کرنے کا حکم دیا گیا تو سوشل میڈیا پر جہاں عدالت کے حق میں ٹرینڈز ٹاپ پر آگئے، وہیں عمران خان کے حق میں بھی ٹرینڈز ٹاپ پر آئے۔
جہاں لوگوں نے عدالتی فیصلے کو جمہوریت، آئین اور قانون کی جیت قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے لوگوں کو ان کے اگلے قدم یا اعلان کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا۔
اظہر مشوانی نے عدالتی فیصلے کے بعد مختصر ٹوئٹ کی کہ ’اب وزیر اعظم عمران خان کے اگلے قدم کا انتظار کریں‘۔
مہر تارڑ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان پاکستان کے ایک اور ایسے وزیر اعظم ہیں جنہیں اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔
ایک سپورٹر نے وزیر اعظم عمران خان کی عمرے کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کریں اور مایوس نہ ہوں، کیوں کہ مومن کبھی مایوس نہیں ہوتے۔
ایک ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان اور سابق عراقی صدر صدام حسین کی مسکرانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گیا کہ ایک بار پھر امریکی ایجنڈا جیت گیا لیکن وہ اپنے مخالفین کے چہروں سے مسکراہٹ نہیں چھین سکے۔
عمران خان کے زیادہ تر صارفین کو عدالتی فیصلے سے ایسا لگا کہ شاید وزیر اعظم کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور انہوں نے ان کا ساتھ دینے کا وعدہ دہرایا۔
بعض لوگوں نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا کہ عمران خان کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو وزیر اعظم کے طور پر قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
کچھ لوگوں نے عدالتی فیصلے کو امریکا کی جیت اور عمران خان کی شکست قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
ہمارا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے: روس
🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی
مارچ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد
جون
پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن گئی ، جس کے پاس کوئی اُمیدوار نہیں ہے۔
🗓️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون
اکتوبر
ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم
🗓️ 27 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ
مارچ
غزہ میں جنگ کم از کم مزید 6 ماہ تک جارے رہنے کا امکان
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے ایک باخبر اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے خبر
جنوری
ہم ایک خطرناک کھیل میں داخل ہو چکےہیں: اسرائیل
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق نائب ایران عطسیون نے
ستمبر
اومیکرون نے دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو کیا حیران
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: افریقہ میں اومیکرون نامی کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے متعارف
نومبر
اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی جاری، متعدد فلسطینیوں کو کچل کر زخمی کردیا
🗓️ 11 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک طرف جہاں اسرائیلی فوج کی جانب
مئی