?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے توانائی و پیٹرولیم کے عہدے سے ہٹایا جس کا نفاذ 20 ستمبر 2021 سے ہوگا.
واضح رہے کہ تابش گوہر اوسس انرجی کے بانی اور چیئرمین ہیں جو توانائی اینڈ انرجی کے شعبے میں مینجمنٹ کنسلٹنسی فرم ہے، انہوں نے لندن کے کنگز کالج سے فرسٹ کلاس آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی. انہوں نے 7 سال سے زیادہ عرصہ کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر کام کرنے کے بعد 2015 میں اس سے استعفیٰ دے دیا تھا تابش گوہر کو گزشتہ سال ستمبر میں شہزاد قاسم کی جگہ معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کیا گیا تھا.
بعد ازاں مارچ میں کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کو ندیم بابر کی جگہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا تھا سابق معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو وزیر اعظم نے استعفی دینے کی ہدایت کی تھی. یاد رہے کہ ندیم بابر سے گزشتہ سال آنے والے پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لیے کہا گیا تھا وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ندیم بابر سے 90 دن کی مدت کے لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کو کہا ہے اور اس دوران ایف آئی اے پیٹرولیم بحران کا سبب بننے والوں کا تعین کرے گی انہوں نے بتایا کہ ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.
مشہور خبریں۔
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا
?️ 19 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں
فروری
جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے
اگست
کیا اتوار فلسطین کے خلاف نئی جنگ کا وقت ہے؟
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے ایک ایسا سخت قدم اٹھانے
مئی
بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: روئٹرزاِپسوس کی طرف سے دو دنوں میں کرائے گئے نئے پولز
مئی
آئینی ترمیم پر مشاورت، پی ٹی آئی وفد کی موجودگی میں بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت کا عمل شروع
اکتوبر
بالی وڈ کے معروف اداکار کروڑوں کا دھوکہ کیسے کھا گئے
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے اور ان کی
جولائی
بین الاقوامی قانون میں مغربی دھوکہ ناقابل برداشت: پیوٹن
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا کہ
دسمبر