?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیموں کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضروارت ہے،نئے ڈیموں کی تعمیر پانی کی ضروریات پورا کرے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیرکے لیے جمع کی گئی رقم ڈیموں پر لگانے کے بجائے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی کی طرف سے دیے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق فنڈ میں کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کو بتایاگیا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع کی گئی رقم سے سرمایہ کاری کردی گئی ہے،ٹریژری بلز پر کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وزیر آبی وسائل مونس الہی کے مطابق اس وقت دیامر بھاشا مہمند ڈیم کے فنڈ کے اکاؤنٹ میں کل 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے کی رقم موجود ہے۔ خیال رہےکہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانےکے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نئے ڈیموں کی تعمیرکے لیے ڈیم فنڈ قائم کیا تھا تاکہ جمع شدہ رقم سے نئے ڈیمز تعمیر کیے جاسکیں، فنڈ میں عوام سے چندہ دینے کی اپیل بھی کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں
?️ 12 اگست 2025 بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہونا شروع
اگست
جنوبی لبنان میں "محدود زمینی کارروائیوں” کے بارے میں اسرائیلی حکومت کا دعویٰ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی کومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس
جولائی
روس یوکرین میں نیوکلیئر شیلڈ استعمال کر رہا ہے: امریکہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر الزام عائد
اگست
یورپ کے لیے فوری طور پر روسی گیس کا متبادل تلاش کرنا ناممکن ہے:قطر
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے وزیر توانائی نے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی
ستمبر
پاکستان رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین حاصل کرے گا: اسد عمر
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
مارچ
فلسطینی اسیر ملک گیر بھوک ہڑتال کی تیاری میں
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ قابض حکومت میں قیدیوں
جون
فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں
اکتوبر
صیہونیوں کو حزب اللہ کا فیصلہ کن جواب ایک اعزاز ہے: عرب نیشنل کانفرنس
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ تحریک کے
اگست