وزیر اعظم نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی

?️

پشاور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا۔وزیرِاعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء، گورنر اور وزیرِاعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کو خیبرپختونخواہ میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، انضمام شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے انضمام شدہ اضلاع کے سالانہ بجٹ رواں سال 54ارب کیا، تعلیمی سہولیات میں بہتری فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر چکی، جلد سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکالوجی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں تمام رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں، ہری پور میں بننے والے ایکو سسٹم کی خوشی ہے،آنے والا دورٹیکنالوجی کا دور ہے، اس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی وزیرعاطف خان، ڈاکٹرعطاءالرحمان اور ان کی ٹیم سمیت سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بطوروزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بہت اچھے کام کیے، ہیلتھ انشورنس بہت اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں یمن کے بعد پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے، قیام پاکستان کے بعد ملک میں تعلیم کے شعبہ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام نہ ہونے کی وجہ سے منفی اثرات آئے، پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا، کوالٹی ایجوکیشن کا آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں، اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا نے Netanyahu کے مقدمے اور قید سے بچنے کے ممکنہ منصوبوں کی فہرست جاری کی

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ

موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان

?️ 25 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ

فیس بک کا 100 ممالک میں اسرائیلی کمپنیوں کی جاسوسی کے بارے میں انتباہ

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے دنیا کے مختلف حصوں میں اس نیٹ ورک

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک

?️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا

کیا ترکی کی اگلی حکومت سیکولر ہوگی؟

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں 6 ہفتے باقی ہیں ثبوت فی الحال

صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقراررکھا گیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے جنسی ہراسیت کے

اسرائیل کو 9 ارب شیگل سے زیادہ کا نقصان 

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:  صہیونی ٹی وی چینل 14 کی نیوز سائٹ نے لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے