وزیر اعظم نے اچھا وقت آنے کی خوشخبری سنا دی

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

🗓️

خیبرپختونخوا(سچ خبریں) نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نےتقریب سے اپنے خطاب میں عوام کو اچھا وقت آنے کی خوشخبری سناتے ہوئے  کہا ہےکہ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں ہے اور لوگ گھبرا جاتے تھے مگر اب مشکل وقت سے نکل چکے اور بہت اچھا وقت آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رشکئی ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سی پیک کے اندر آتی ہے جو خوش آئند ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے اور پاکستان میں برآمدات کے لیے انڈسٹری لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے جتنی آسانیاں ہوں گی اتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے پاکستان بینک کرپٹ تھا اور قرضہ بڑھا ہوا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے ہم مشکل دور سے نکلے اور ملک کو معاشی استحکام دیا، اب ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے، ہماری معیشت اٹھنا شروع ہوگئی ہے، اب ملک ٹھیک جگہ کھڑا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بہت اچھا وقت آرہا ہے، کہتا رہتا تھا صبر کرو اور گھبرانا نہیں مگر لوگ گھبراجاتے تھے، زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، انسان کو صبر کرنا چاہیے، اللہ کا کرم ہے کہ جو بہت مشکل وقت تھا نکل گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ جب حکومت ملی تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا، پچھلے 10 ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ہمارے پاس ڈالر زیادہ آرہے ہیں، اسی وجہ سے پچھلے چند ماہ میں روپیہ مضبوط ہوا ہے، اب جیسے جیسے معیشت بڑھے گی ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ پر پریشر پڑے گا اور ڈالر باہر جائیں گے ہمیں اس سے بچنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے وہ کام کیا جو کبھی ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، اسی کی وجہ سے روپیہ مضبوط ہوا ہے، اب ہمیں نظر رکھنا ہےکہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصی کے بعد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کا کیا ہوگا؟

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا جملہ کہ صیہونی حکومت جانے

نیتن یاہو معاملات پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ نگار

🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکمت عملی ساز اور دبئی گروپ کمپنی کے بانی اور

اسرائیلی فوج میں نوکری کرنا حرام:صہیونی ربی

🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے اس حکومت کی فوج میں خدمات انجام

47 فیصد ٹیکس عوامی مفاد پر خرچ ہوتے نظر نہیں آتے، سروے

🗓️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک عالمی سروے سے پتا چلتا ہے

سوڈانی ریپڈ ایکشن فورسز جنگ بندی کے لیے تیار

🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے اعلان کیا

پاکستان مشکلات میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے

🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قائم مقام افغان وزیر

چین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع

🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا ایک نیا میزائل تجربہ

🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے اپنی فوجی طاقت میں اضافے کا اعلان کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے