وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم سے متعلق وزیراعظم نےسب کو باور کرایا کیسے بھارتی فاشسٹ حکومت اقلیتوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑنا خطرناک ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کے چار بنیادی موضوعات تھے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، غریب ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت اور ماحولیات کے بارے میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور  نے وزیراعظم کوجنرل اسمبلی سے خطاب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ وہ ایک حقیقی اسٹیٹس مین ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان نےنہ صرف خطے، بلکہ دنیا کودرپیش چیلنجز کا احاطہ کیا جبکہ اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے بھارتی سفاکیت اور بھارت میں مسلمانوں پرمظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، وزیراعظم کے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں اضافہ ہو گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ شام سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور

?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج

ٹرمپ نے ماسک کی تعرفات ختم کرنے کی اپیل پر کان نہیں دھرے:واشنگٹن پوسٹ

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور پروڈکٹیویٹی وزیر ایلون ماسک نے حالیہ دنوں

جولان میں مزید معاون فوجوں کی آمد

?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے نیوز

ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹوری نے شہر کے میئر

پنجاب کا بڑھتے ہوئے اسموگ کے باعث کل سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

?️ 26 اکتوبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ

عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

جہانگیر ترین سے متعلق شبلی فراز کا اہم بیان

?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے