وزیراعلی پنجاب نے کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے جدید منصوبہ پیش کردیا

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے جدید منصوبہ پیش کر دیا۔

پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لیے رنگدار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں میں اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس کے نفاذ کی منظوری ہوگئی۔ وزیر اعلی پنجاب نے سرکاری و نجی اسکولوں میں 5 رنگوں کے کوڑے دان رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ اور 30 ستمبر تک تمام اسکولوں میں رنگدار کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کچرا جمع کرنے کے لیے رنگدار کوڑے دان استعمال کیے جائیں گے۔ اور یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا۔ جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے۔ کاغذ اور ردی کے لیے پیلا اور پلاسٹک کے لیے نارنجی کوڑا دان مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ سبز کوڑا دان میں بوتلیں، کانچ اور لیب کا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔

حکم نامے کے مطابق پھلوں کے چھلکے اور ضائع کھانا گرے رنگ کے ڈبوں میں پھینکا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی وزیراعظم نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے فیصلے پر عالمی ردعمل کا مطالبہ کیا

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت

غزہ میں اسرائیل کی فتح ہو سکتی ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی چینل نے غزہ کی پٹی میں اپنے اہم

مشہور فلسطینی فٹ بال کھلاڑی صیہونی جارحین کے ہاتھوں شہید

?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے

یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کا اعلان، اے آئی ویڈیوز سے کمائی بند

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری

پیوٹن اور زلینسکی کی ملاقات، ملاقات کا امکان

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے مغربی ایشیا کے خصوصی ایلچی اسٹیفن وٹکاف نے

صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض حکومت غزہ سے لے کر لبنان تک اپنی

عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری

?️ 1 نومبر 2025عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری  عراق میں

حماس کی شرطیں ماننے کا کیا مطلب ہے؟ نیتن یاہو کی زبانی

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر جنگ بندی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے