?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر تجاوزات کے خاتمے اور سیلاب متاثرین کے لیے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے ایک جامع اور فوری پیکیج طلب کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں طویل اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحالی پیکیج میں امدادی رقوم کو بڑھایا جائے تاکہ متاثرین کی فوری مدد ممکن ہو سکے۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے ایک خصوصی بحالی پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی، مریم نواز شریف نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کو بحالی پیکیج کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے بحالی پیکیج کے لیے سروے کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس عمل کے لیے شفاف ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی جس میں ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لیے پیکیج کا خود اعلان کریں گی، گھر تباہ ہونےکی وجہ سے فوری طور پر واپس نہ جانے والے خاندانوں کے لیے ہر ضلع میں عارضی مارکی لگائی جائے گی تاکہ وہ سردی کی آمد سے قبل کسی محفوظ جگہ منتقل ہو سکیں، ان مارکیز میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ جگہیں مختص کی جائیں گی اور وہاں صاف پانی، کھانا اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ متاثرین کی زندگیوں میں جلد بہتری لائی جا سکے، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گی اور ان کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ مریم نواز شریف نے آبی گزرگاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے گا تاکہ آئندہ کے سیلابوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کے لیے ایک ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسی آفات سے بچا جا سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کے گھر اجڑ گئے، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟ سیلاب متاثرین کی بہت ساری توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، ان توقعات پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لیے متعدد اقدامات کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ افراد کی زندگیوں میں جلد بہتری آئے۔


مشہور خبریں۔
الجولانی سب سے پہلے کس ملک کے دورے پر جا رہے ہیں؟ سعودی عرب یا ترکی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ محمد الجولانی کے ممکنہ دورۂ سعودی عرب
فروری
حملہ آور سعودی اتحاد کے ذریعہ یمن میں القاعدہ کے دہشت گردوں کی منتقلی
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:یمنی شہر مأرب کے باخبر ذرائع نے القاعدہ دہشت گرد گروہ
اگست
وزیر اعظم کا افغانستان کے حالات پر بیان سامنے آگیا
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کی
اگست
صیہونی حکومت جارحیت اور دہشتگردی میں اپنی بقا سمجھتی ہے:ایران
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی
فروری
ٹرمپ نے بن سلمان کو ایران کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے مغربی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا
نومبر
ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 22 اہلکار زخمی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمعٰیل خان میں صدر تھانے کی حدود میں
مئی
جی میل میں اے آئی ٹول متعارف
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس جی
مارچ
برطانیا میں ایک اور زبردست ہڑتال
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں اور کام کے حالات
جولائی