وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، بھارت کیخلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کرکے بھارت کے خلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین کو فون اور بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔

وزیر اعظم نے ملکی سیاسی قیادت کو بھارت کے حملے، پیش آنے والی صورتحال اور بھارت کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’الحمدللہ! افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے جواب دیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نےانتہائی تحمل سے کام لیا۔‘

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد حقائق جاننےکے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا لیکن بھارت نے پاکستان کا غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ ٹھکرا دیا، آج صبح بھارت نے نورخان ایئربیس اور دیگر مقامات پر میزائل سے حملے کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت کی پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، پاک افواج نے ان ملٹری تنصیبات کونشانہ بنایا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پوری قوم کو اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو میں بھارتی جارحیت پر پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی حمایت پر بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

دریں اثنا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد پیش کرتی ہے، سفارت کاری پر توجہ دی جائے اور پوری دنیا کو صورتحال اور اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام اختلافات ختم، پوری قوم یک جان ہے، جماعت اسلامی حکومت اور افوج پاکستان کی پشت پر ہے۔

مشہور خبریں۔

"آرام”؛ بریکسٹ سے پیچھے ہٹنے کے لیے لندن کا کوڈ نام؟

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیر اعظم "ڈیوڈ لیمی” کے

مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل ہیں، مسٹر اور مولانا کا فرق ختم ہونا چاہیے، ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل کا

امریکہ نے غزہ بحران کے بارے میں ایران سے کیا کہا ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی

?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں

امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے امریکی قابض فوج کے ذریعہ شام سے عراق

نیتن یاہو کی طوفان‌الاقصی کے نتائج سے فرار کی کوشش

?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے ۵۵ صفحات پر

مڈغاسکر فوجی بغاوت کے رہنما: ہم افریقی یونین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: مڈغاسکر فوجی بغاوت کے کمانڈر نے کہا کہ وہ افریقی

تل ابیب کے لیے "جدید کے رتھ” کے خطرات؛ صیہونیوں کے درمیان خلیج کو بڑھانا

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: گڈیون آپریشن نہ صرف غزہ میں صہیونیوں کے اہداف کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے