وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وطن واپس پہنچ گئے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے وطن واپس پہنچ کر رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی تحقیقاتی ادارے نے بلایا تو ضرور پیش ہوں گا۔
انکوائری میں شامل ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔ انکوائری میں نام آنے کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے مستعفی ہونے سے منع کیا تھا۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، پراپیگنڈہ کرنے والے بہت جلد مایوس ہوں گے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد سید ذوالفقار بخاری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز کے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

زلفی بخاری کے دبئی روانہ ہونے پر چہ مگوئیاں ہوئیں کہ اب وہ وطن واپس نہیں آئیں گے جس کے بعد زلفی بخاری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ناقدین کو جواب دیا اور کہا کہ میں دبئی میں ہفتہ وار چھٹی پر ہوں اور پیر کے روز پاکستان واپس آؤں گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا تھا کہ ن لیگ اور ان کا سوشل میڈیا سیل بھی کچھ وقت کے لیے چھٹی لے لے-

واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا، انکوائری میں بتایا گیا کہ سابق کمشنر محمد محمود نے رنگ روڈ کی سمت میں غیر قانونی تبدیلی کرائی اور کنسلٹنٹس کی ملی بھگت کے ساتھ رنگ روڈ کی سمت تبدیلی کے لیے غیر قانونی طور پر بولیوں کا اشتہار دیا ، محمد محمود، سابق ایل اے سی وسیم تابش، سابق افسر عبداللہ بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کہ تینوں افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دیا گیا ہے، نیب منصوبے میں 2 ارب 30 کروڑ کے گھپلوں کی انکوائری کرے گا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا اسپیشل آڈٹ کرنے والی ٹیم کو ریکارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آڈٹ پنجاب کی ٹیم نے رنگ روڈ کے اردگرد بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) میں بھرتیوں کا ریکارڈ، منصوبہ کا پی سی ٹو، کنسلٹنسی ایوارڈ، کنسلٹنٹ معاہدے سمیت 14 مختلف دستاویزات طلب کررکھی ہیں، جن میں سے صرف 5 دستاویزات تک رسائی ممکن ہوسکی ہے، ٹیم نے 20 دن میں آڈٹ کرکے رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کا اعلان

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کے نئے سکریٹری

بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی

🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں

صعدہ جیل اور سعودی اتحاد کا دن دہاڑے جھوٹ

🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد نے جمعہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

🗓️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے

عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات

🗓️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا

وفاقی حکومت کے حساس معلومات کےتحفظ کیلئے سائبرمحاذ پر سیکیورٹی اقدامات

🗓️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے

عمران خان کی نااہلی کےخلاف لارجر بینچ بنانے کی سفارش چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

🗓️ 11 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران

پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار

🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے دوسری بار امریکی صدر کی میزبانی میں ورچوئل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے