🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں میں درکار ہنر اور تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی یوتھ روزگار پلان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کیلئے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی اور ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ کیا، وزیرِ اعظم نے مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف منصوبے پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے، وزیراعظم نے مقامی صنعتوں میں درکار ہنر سے متعلق جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور ضروری ہنر کی فراہمی سے با اختیار اور بر سر روزگار بنا رہے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت کی فراہمی سے افرادی قوت کی برآمد کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اجلاس مین وزیر اعظم کو آئندہ 4 برس میں مختلف اداروں کے ذریعے تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا کہ آئندہ 4 برس میں 24 لاکھ سالانہ سے لے کر 60 لاکھ سالانہ تک نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کی فراہمی سے روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی، ڈیجیٹل یوتھ حب حتمی مراحل میں ہے جس کا اجرا رواں ماہ میں کر دیا جائے گا، جس پر وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ وزارتوں و اداروں کی اس حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی گئی۔
مشہور خبریں۔
افغان صدر کی طالبان کو کھلی دھمکی
🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے
جولائی
امتحانات کے متعلق وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا
🗓️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
آزاد کشمیر الیکشن: گنتی جاری، تحریک انصاف کو برتری حاصل
🗓️ 25 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر قانون سازا اسمبلی کے انتخاب کے
جولائی
بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مریم نواز کو انہیں کی بات یاد دلا دی
🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے
جولائی
مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم کی تقریر میں خلل ڈالا
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب زندگی گزارنے کے اخراجات اور
اکتوبر
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 92 افراد کا انتقال
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے
جون
چارجنگ کے بغیر نصف صدی تک چلنے والی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: چینی کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
جنوری
عالمی ہڑتال کا پیغام: غزہ تنہا نہیں ہے۔ جرم بند کرو
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور عالمی تحریکوں کی طرف سے فلسطین اور
اپریل