وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

شہباز شریف

?️

سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے فرنٹ لائنز دورے کے دوران پسرور چھاؤنی سیالکوٹ میں آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن بنیان مرصوص میں بہادری سے لڑنے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند روز میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پسرور چھاؤنی میں افسران اور جوانوں سے کی گئی تاریخی گفتگو آج شام کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کو تیسرے ممالک میں بھیجنے پر پابندی 

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے حکومت کو سینکڑوں تارکین وطن کو ان

وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان

?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی

آئینی اور سیاسی میدان جنگ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی؛فواد چوہدری کی زبانی

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ

جام کمال کا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن سے معذرت کرنے کا مطالبہ

?️ 26 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

کراچی: ایرانی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز کراچی کے

کراچی میں بڑی تعداد کچی آبادی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے:عمران خان 

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری

?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستیں

سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے