?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تنازع میں پاکستان کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور پاکستان پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے۔
گزشتہ رات کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، اس تناظر میں، انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔
انہوں نے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی، سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ فلسطینی مزاحمت کے جنگجو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم
اکتوبر
آرمی چیف سے ائیرچیف مارشل کی الوداعی ملاقات، آرمی چیف نے ایئرچیف کی خدمات کو سراہا
?️ 16 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل
مارچ
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے
ستمبر
کیا صیہونی کنسٹ تحلیل ہو جائے گی؟ نیتن یاہو کے اتحاد کا سیاسی مستقبل خطرے میں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کی تحلیل ،ریدی یہودیوں کی فوجی سروس اور
جون
ریاض میں امریکی اور سعودی فوجی کمانڈروں کی مشاورت
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: ریاض میں امریکی بحریہ کے سنٹرل فلیٹ کے کمانڈر جنرل
اپریل
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مارچ کیلئے بجٹ منظور، اپوزیشن کا پہلے کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مارچ کے لیے ایک کھرب 59
مارچ
لبنان آنے والے ڈالروں سے بھرے امریکی بیگ کہاں جاتے تھے؟
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: الیمیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز
اگست
کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق
?️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 200
فروری