?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث ملک میں مکمل لاک ڈاؤن اور کاروبار بند نہیں کرسکتے۔کورونا وائرس کی پہلی دو لہروں میں احتیاط کیا اور ماسک پہنا تاہم سینیٹ الیکشن کے دوران محتاط نہیں رہ سکا جس کے باعث وائرس کا شکار ہوگیا۔
انہوں نے کورونا ویکسین سے متعلق قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ،جس شرح سے تیسری لہر پھیل رہی ہے ہمارے اسپتال بھر جائیں گے، ہم نے جس طرح پہلی لہر میں احتیاط کیا دنیا نے ہماری مثال دی، عوام
ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ دنیا میں ویکسین کی قلت ہوچکی ہے، جن ممالک نے ویکسین دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اپنی ضروریات بھی پوری نہیں کرپارہے۔ اس لیے وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک لازمی پہنیں۔ ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوروناایسی بیماری ہے اگرسینے میں چلی جائے تویہ بڑی خطرناک بیماری ثابت ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے نیا ہاؤسنگ منصوبے پر ہونے والی ٹیلی تھون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا ہاؤسنگ منصوبہ ملک کے مستقل کے لیے اہم ہے، اپنا گھر اسکیم سے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا، لوگوں کو قرض کے حصول میں درپیش مشکلات کا احساس ہے۔ عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک اور صدر نیشنل بینک پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کرنے پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
دسمبر
تحریک لبیک پاکستان ایک کالعدم پارٹی ہے
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم تحریک
اکتوبر
ترکی عدالت نے خاشقچی کا مقدمہ قانونی طور پرسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی اخبار
اپریل
ہماری قوم قابضین کے ساتھ کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے جنین کیمپ پر صیہونی
اپریل
ابوظہبی پر حملے کے بعد ایلات کی بندرگاہ محفوظ نہیں : صیہونی اخبار
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے زیر
جنوری
سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے ایک اسپتال پر بمباری کی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
مہنگائی کے مارے عوام متبادل غذائی اشیا کی تلاش میں مشکلات کا شکار
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رمضان کے مہینے میں ہر سال شہریوں کو کھانے
مارچ
فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص
فروری