?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازع ختم کرکے امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد دی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں حال ہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تین دہائیوں پرانے تنازع کو پرامن انجام تک پہنچانے اور قفقاز کے علاقے کے لیے خوش حالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدر الہام علیوف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف کی، وزیراعظم نے اس تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو خاص طور پر سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اس بنیادی مسئلے پر اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ صدر الہام علیوف کی جرات مندانہ قیادت اور مدبرانہ قیادت میں اس خطے میں بالآخر امن قائم ہو گیا۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران صدر علیوف نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پرامن ماحول سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان ترقی اور روابط بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، آذربائیجان کے صدر علیوف نے کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور برطانیہ کے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں ؛انصاراللہ
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
جون
12 سال کے بعد سعودی عرب اور شام کا دوبارہ سفارتخانے کھولنے پر اتفاق
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ
مارچ
کیا پابندیاں خاندان کے افراد پر لاگو ہوتی ہیں ؟،علیمہ خان نے عمران خان سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پرسوالات اٹھا دئیے
?️ 3 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) کیا عید کی چھٹیوں کی پابندیاں صرف خاندان کے
اپریل
یمن نے تل ابیب کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صیہونی حکومت کے
دسمبر
جبالیہ میں نئے صہیونی جرائم میں 33 شہید اور 70 زخمی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی
اکتوبر
النقب جیل پر صیہونیوں کا حملہ
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل
مارچ
بائیڈن نے خطہ کا دورہ کر کے اپنے آپ کو رسوا کیا:حماس
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان کا کہنا ہے
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان
?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
جون