?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔
وزیر اعظم نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ون ونڈو آپریشنز کے تحت کاروباری اور تاجر برادری کے لیے دستاویزی مراحل آسان کیے جائیں۔
شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ چین کے شہر شینزین کے ون اسٹاپ شاپ کی طرز پر ایک تجرباتی (پائلٹ) سہولت مرکز کے قیام کے حوالے سے چینی ماہرین سے معاونت حاصل کی جائے۔
اجلاس کو آسان کاروبار اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروبار کی رجسٹریشن، لائسنسز سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات کے لیے الیکٹرانک رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ای سی سی نے چینی کی برآمد کو قیمتوں میں اضافے سے مشروط کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے کی صورت میں چینی کی برآمد کی اجازت واپس لی جائے گی۔
علاوہ ازیں ای سی سی نے ہدایت کی برآمدات سے حاصل ہونے والی رقم کسانوں کے ملوں کے ذمہ واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال میں لائے جانے کی یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں پاور ڈویژن کی سمری پر او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان ہولڈنگز کمپنی کو 82 ارب روپے کی مالیاتی سہولت کی ادائیگی کی تجویز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اوجی ڈی سی ایل اس انتظام کے ذریعہ حکومت پاکستان کے واجبات کو کلیئر کرے گا۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آن لائن ون ونڈو پاکستان بزنس پورٹل کا نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔
شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد بزنس فیسیلیٹیشن مرکز کے قیام کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں شوٹنگ کی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اور صہیونی میڈیا اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس
اگست
شام پر 180 روزہ امریکی پابندیاں ہٹانے پر گولانی حکومت کا ردعمل
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے شام
مئی
صہیونی فوج کا جنوبی غزہ پر راکٹ حملہ
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی دستوں سے تعلق رکھنے والے
جولائی
انگلینڈ موسم گرما کی ہڑتالوں کی تیاری میں مشغول
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار گرمیوں کی
جون
مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا کے پیش نظر پاکستان آنے
اگست
سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے
?️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری
مئی
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تصدیق : واشنگٹن پوسٹ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: یروشلم میں واشنگٹن پوسٹ کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو انٹرویو
جون
23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، صدر اور وزیراعظم کا یومِ پاکستان پر پیغام
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں آج 84واں یوم پاکستان منایا
مارچ