وزیراعظم عمران سے قومی کے اراکین کی ملاقاتیں

🗓️

اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے اراکین نے ملاقاتیں کی اور  وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے۔   یہ کپتان کے جال میں پھنس گئے، عدم اعتماد ناکام ہوگی، ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیراعظم  اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کااندازہ حالیہ جلسوں میں عوام کی شمولیت سے لگایا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ انصاف وقانون کی بالادستی اور غریب کی فلاح کے لیےکام کیا، حکومت نے مشکل فیصلے لے کر معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب طبقےکو ریلیف فراہم کرنےکے لیے حکومت بھاری سبسڈی برداشت کر رہی ہے، ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا جس کو عوامی فلاح پر ہی خرچ کیا گیا، سرکاری اخراجات میں کمی لائی گئی تاکہ وہی پیسا ترقیاتی  منصوبوں پر خرچ ہوسکے۔  ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے بین الاقوامی معیشت کو نقصان پہنچایا تاہم ہماری حکومت کی پالیسیوں کو سراہاگیا، زراعت، تعمیرات اور بڑی صنعتوں میں اضافہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے ممکن ہوسکا، حکومت تمام فیصلےملک کی بہتری اور عوام کی فلاح کو مدنظر رکھ کر لیتی ہے۔  وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں لال چند، شہنیلا روتھ، جے پرکاش، جمشیدتھامس ،چوہدری محمد عدنان، اعجازخان جازی، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنیداکبر، ملک انورتاج، ناصرخان موسیٰ زئی، صالح محمد، مجاہد علی، شہریار آفریدی، ملک فخرزمان خان، خرم شہزاد، روبینہ جمیل، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی کے علاوہ رائے مرتضیٰ اقبال، ظہور حسین قریشی اور وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز دعوے

🗓️ 26 دسمبر 2021مصر کے الاحرام سٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سینئر محقق ڈاکٹر محمد السعید

امریکہ کے ہاتھوں شامی گندم کی چوری

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:شام میں قابض امریکی افواج نے اس ملک کے شمال مشرقی

بن سلمان اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے رشوت دیتے ہیں:کارنیگی انسٹی ٹیوشن

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد

مقتدا الصدر قبل از وقت انتخابات کے خواہاں

🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   عراقی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے آج جمعرات

شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو جوتے دے مارے، سمیع خان

🗓️ 23 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ

بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابی دھاندلی کے لئے اخوان کو بحال کررہی ہے: محبوبہ مفتی

🗓️ 11 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا

🗓️ 30 نومبر 2023اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت

صہیونی آبادکاروں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ؛ مذہبی اشتعال انگیزی میں اضافہ

🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں صہیونی آبادکاروں نے ایک مرتبہ پھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے