?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واپس لینے کے لیے ٹھوس پلان ایک ہفتے میں تیارکرنے کا حکم دے دیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا ۔
اس اجلاس میں میں لاکھوں ایکٹر اراضی پر قبضہ ختم کروانے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے شرکا سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب کسی فرد سے رعایت نہ برتی جائے۔ وفاقی اور صوبائی محکمے مل کر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کروائیں گے۔ دوران اھلاس وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو پلان ترتیب دینے کا ہدف دیتے ہوئے حکم دیا کہ سرکاری اراضی واگزارکروانے کے لئے ایک ہفتے میں سفارشات مرتب کر لی جائیں تاکہ اس حوالے سے جلد از جلد کام شروع کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے کیڈیسٹرل میپنگ کی مکمل کی گئی، جس کے بعد اب محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مالیت 5 ہزار 595 ارب روپے بنتی ہے۔ جنگلات کی قبضہ شدہ ساڑھے سات لاکھ ایکٹر رقبے کی مالیت 1 ہزار 870 ارب روپے تک ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل بھی قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی ،لاہور اسلام آباد اورریاست کی تقریباً 5595 ارب کی مالیت کی زمین پرقبضہ ہے ۔ قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ درست ڈیجیٹل میپنگ کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان سے آنے والے
اگست
فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا اس ملک کے صدر سے اہم مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی رہنما
ستمبر
لکی مروت؛ شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان جاں بحق
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت
مئی
9 مئی کے پرتشدد واقعات: عدالت کا پی ٹی آئی خواتین کا مزید ریمانڈ سے انکار
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سرور روڈ پولیس
ستمبر
پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی طرح ملک میں آئینی بحران پیدا نہیں کرے گی۔
?️ 5 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے
اگست
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان میں سراج الحق کی سربراہی میں فلسطینی عوام کے ساتھ
مارچ
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری