وزیراعظم سے سعودی وزیر مملکت کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

شہباز شریف

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت کے پاکستان کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کی وجہ سےکئی بے گناہ شہری بشمول خواتین اور بچوں کی شہادت واقع ہوئی اور املاک کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس جارحیت سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیر اعظم نے پاکستان کی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دفاع وطن میں مثالی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پر عزم ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع کے لیے اقدامات لینے کا پورا پورا حق حاصل ہے، وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی امن قائم کرنے کے لیے سعودی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

وہ پیغامات جو بحیرہ احمر سے دنیا کو بھیجے گئے

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے اندر ہونے والی پیش رفت اور صیہونی حکومت کے

ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے

🗓️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے ٹویٹر پر اپنے بیان

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت

🗓️ 10 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر

امریکی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں جعلی مقابلوں ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہارتشویش

🗓️ 21 مارچ 2023واشنگٹن: (سچ خبریں) عالمی انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کی سالانہ

محمود عباس کا صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں

ریاض میں صدارتی کونسل کی تشکیل ہادی کے خلاف ایک بھرپور بغاوت

🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  یمنی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے آل سعود

صہیونی حکومت دہشت گردی کی جڑ ہے: فلسطین

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: نبیل ابو رادین نے کہا: دنیا کے ممالک فلسطین کو مشرقی

نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے: صیہونی

🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قابض حکومت کے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے