?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورتحال سے آگاہ ہیں ، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیلابی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں انہوں نے چیئرمین ایم ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطہ رکھنے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو این ڈی ایم اے سے چوبیس گھنٹے رابطے میں ہے، حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تین مرتبہ این ڈی ایم اے کا دورہ کر کے ذاتی طور پر ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے، خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں چالیس کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی نظام سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو باقاعدگی سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،
فروری
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے عرب ممالک کے لیے روس کا اہم پیغام
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ
مئی
ورلڈ بینک نے افغانستان میں کام بند کر دیا
?️ 30 مارچ 2022عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں 600
مارچ
شمالی کوریا میں کم جونگ جیسا کوٹ پہننے پر پابندی
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:بعض اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نےایسے چمڑے کے کوٹ پہننے
نومبر
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی
جون
پاکستان: غزہ کو قحط کا سامنا اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایلچی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی
اگست
غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے
?️ 4 اکتوبر 2025 غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے عالمی شہرت یافتہ فلسطینی
اکتوبر