?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل ہوگیا، معروف کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری نے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر دی، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی امریکا میں اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل کی جانب سے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کرنے کے بعد حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔
معروف کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری نے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر دی، ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بھی بلال بن ثاقب کانمایاں کردار ہے۔
یاد رہے کہ 4 جون 2025 کو وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رابرٹ ’بو‘ ہائنس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرکے ڈیجیٹل اثاثوں پر اسٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے ’بٹ کوائن‘ کے انضمام، ڈی سینٹرالائزڈ انفرااسٹرکچر کے مستقبل پر گفتگو کی تھی۔
بو ہائنس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کی قیادت کے لیے مقرر کیا تھا۔
مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب کو وزیر مملکت کے درجے کے ساتھ بلاک چین اور کرپٹو کرنسی پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے
فروری
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
نیتن یاہو نے پہلی بار غزہ جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت کا حوالہ دیا
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے وزیر اعظم کی غزہ جنگ کے
جون
شرمین عبید چنائے نے مختصر فلم ’ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کر لی
?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے
اکتوبر
امریکہ کی روس دشمنی جاری
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ
جولائی
سعودی عرب نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کھیلوں کا سہارا لیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:نئے سال میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے
جنوری
ہر تین مہینے بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے: وزیراعظم
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے
دسمبر
موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
جولائی