🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی اور پنگجور حملوں میں 13دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے دونوں حملے ناکام بنائے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلئیرنس اور سرچ آپریشنز بھی کیے۔
نوشکی میں حملہ ناکام بناتے ہوئے 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔دہشتگردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔پنگجور میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پنگجور میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے 4 سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔حملوں کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
دہشتگرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز سے رابطے میں تھےمیڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے زیر استعمال جوتے اور اسلحہ امریکی ساختہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ایف سی کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے فوری طور پر ناکام بنایا گیا۔ خیال رہے کہ جمعرات کی شب رات سات بجے کے بعد نوشکی کی فضا زور دار دھماکے سے گونج اٹھا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فضا کے اوپر دور دور تک زردی کی روشنی چھاگئی تھی۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے چار یا پانچ جوانوں کوگھیررکھا ہے، تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ الحمداللہ سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے مقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کے عزم وحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی
فروری
دہشت گردی ہمارے جینز کا حصہ بن چکی ہے: اسرائیلی میڈیا
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں مقبوضہ
فروری
آرمی چیف، ڈی جی ISI کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
🗓️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید
مارچ
18 ماہ میں میری کسی درخواست پر سماعت نہیں ہوئی، عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط
🗓️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم
جنوری
ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے تجزیے میں ایک برطانوی
جنوری
ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو
جون
سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات کیس اور ریویو ایکٹ کے خلاف درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ
🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے
جون
سعودی عرب 7 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے بدترین غیر آزاد ممالک میں شامل
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب کے انسانی حقوق
مارچ