?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 8 ارب روپے مالیت کے 3 منصوبے منظور کرلیے، جبکہ نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر سمیت 228 ارب کے 4 منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوادیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، جس میں 8 ارب روپے مالیت کے 3 منصوبے منظور کرلیے گئے۔
جاری اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 228 ارب روپے لاگت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے، اس منصوبے پر 74 ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے لیے صوبائی فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور میں دو مراحل میں تعمیر کیا جائے گا۔
یہ ہسپتال 280 بستروں پر مشتمل ہوگا، جس میں دوسرے مرحلے میں مزید 300 بستروں کی سہولت میسر کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 34 ارب 34 کروڑ روپے مالیت کا ہاڑپو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منظور کرلیا گیا۔
اسی طرح شاہدرہ میں امامیہ پل پر 8 لین اوورہیڈ برج کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی جس پر 4 ارب 67 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اعلامیے کے مطابق کراچی لاہور موٹروے اور فیصل آباد موٹر وے کے اراضی متاثرین میں رقوم کی تقسیم کا منصوبہ منظور کرلیا گیا، جس کے تحت متاثرین کو 68 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے، جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کو تین سال کی مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں بلوچستان میں 50 ارب روپے کی لاگت کا آبی وسائل کی تعمیر کا منصوبہ اور پانڈا بانڈ کے اجراء کا ورکنگ پیپر منظور کرلیا گیا۔


مشہور خبریں۔
مافیا طرز کی سفارت کاری
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے
فروری
صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید
نومبر
کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اگرچہ کورونا واائرس کی شرح میں
ستمبر
ایف بی آئی کی عمارتوں پر حملے جاری
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ
اگست
تل ابیب کو جنگ کے تباہ کن نتائج کا انتظار کرنا چاہیے: عطوان
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے سیاسی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان
اپریل
ٹرمپ کی ایران پر حملے کے بعد بن سلمان، نیتن یاہو اور امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے
جون
واٹس ایپ پر 266ملین ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا گیا
?️ 3 ستمبر 2021ڈبلن(سچ خبریں) آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے واٹس ایپ پر 266 ملین
ستمبر
پاکستان اور آسٹریلیا معدنیات کے شعبے میں تاریخی شراکت داری پر رضامند
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا نے معدنی وسائل کے شعبے
جولائی