?️
فیصل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے نے کہا کہ فون ہیک کرنے کے معاملے کی تفصیلات آرہے ہیں ، جلد بہت سے کردار بھی بے نقاب ہو جائیں گے ، اب تک سامنے آنے والی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے مودی کے ذریعے عمران خان کا فون ٹیپ کرایا ، نواز شریف اگر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرا سکتے ہیں تو کسی کے بھی فون ہیک کراسکتے ہیں، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہیں عمران خان ہی کرپشن سکینڈلز پر چیلنج کیے ہوئے تھے کیوں کہ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو تب بھی پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن سکینڈلز پر آواز بلند کرتے رہے ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی قیادت کے فون ہیک نہیں کرائے گئے صرف عمران خان کا فون ہیک کرایا گیا اس پرنواز شریف کو اپنی پوزیشن واضح کرنا پڑے گی۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اس وقت عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں تھے، مودی اور نواز شریف کا جس طریقے سے آپس کا تعلق تھا اور مودی اپوزیشن کے فون ہیک کرا رہا تھا اسی طرح نواز شریف نے اپوزیشن کے فون ہیک کرانے کے لئے مودی کی خدمات لیں اور اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے عمران خان کا فون ٹیپ کرایا گیا ، اس کے علاوہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 100لوگوں کے ہمراہ مودی کا لاہور آنا ، نواز شریف کی فیملی کی شادی کا حصہ بننا ، یہ سب کچھ سامنے ہے اور آج کل نواز شریف کی صاحبزادی کشمیر میں جاکر الیکشن مہم چلا رہی ہے لیکن مودی کے مظالم اور آر ایس ایس کا ذکر مریم صفدر کی زبان پر نہیں آرہا۔


مشہور خبریں۔
حکمران بار بار کہتے ہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی دھیلا ہوتا کیا ہے؟چوہدری پرویز الٰہی
?️ 9 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نام لئے
دسمبر
پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا
?️ 29 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے
اگست
امریکہ نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پر وعدہ خلافی کی:ایران
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ
مئی
ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی
مارچ
اسرائیلی فوج نے دسیوں ہزار محافظوں کو بلایا ہے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیوں میں توسیع
مئی
نیتن یاہو نے جنگ کا ڈھول بجا دیا
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ شہر پر حملوں کے تسلسل اور
ستمبر
دوسری بار ایک خاتون ہندوستان کی صدر منتخب
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ہندوستان کے 15 ویں صدر کا انتخاب ہوئے جس میں دروپدی
جولائی
ٹرمپ کا افغانستان اور پاکستان کے لیے ہنگامی خوراک کی امداد کو تباہ کرنے کا حکم
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، دو مطلع ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی
جولائی