?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظ فرمائے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے یوم تکبیر پر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے، جس قوم کی قیادت دور اندیش، سائنسی برتری حاصل اور بہادر افواج ہو تو وہ اپنی تقدیر خود لکھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہید بھٹو کی دور اندیشی اور بے مثال جرات تھی جس نے ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دیا اور اس کیلئے عملی بنیاد فراہم کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے ادوارِ حکومت میں دانائی اور بصیرت کے ساتھ جوہری پروگرام کو محفوظ رکھا اور اس کی پیشرفت کو یقینی بنایا، ہمارا ایٹمی دفاع ان شہداء کی امانت اور ان کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔
مشہور خبریں۔
سندھ وزیر اعلی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید
?️ 17 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید
نومبر
جولانی کی علمی خصوصیات کے بارے میں ترک تجزیہ کار کا نظریہ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: جولانی کی شناخت کرنے کی کوشش، جس نے اب احمد
مارچ
کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ
نومبر
میانمار کی سابق رہنما کو جبری مشقت کی سزا
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی سابق اعلیٰ عہدیدار
ستمبر
شام میں ترکی اور امریکہ کے کارندے آمنے سامنے
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ الحسکہ میں ترکی سے وابستہ نیشنل آرمی
اگست
صہیونیوں کے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں:مزاحمتی تحریک
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:عرین الاسود مزاحمتی گروپ نے مغربی کنارے کے لوگوں سے صیہونی
اکتوبر
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی
?️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ
مئی
ورلڈ لبرٹی فنانشل کیساتھ شراکت داری سے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے
جون