?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نظام تعلیم میں جدت لانا، ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سنٹانا ایجوکیشن (Cintana Education) کے بانی اور چیئرمین ڈگ بیکر (Doug Becker) کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے حوالے سے تمام حکومتی پالیسیاں ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں، ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعمیر ہمارے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ملکی نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں گزشتہ ایک برس میں حکومت نے متعدد اصلاحات کی ہیں، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں اصلاحات کے بعد اسے مزید موثر اور کارآمد بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے نیوٹیک ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرے، ملاقات میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔


مشہور خبریں۔
منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک
ستمبر
لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف بیان پر عراق کا شدید ردعمل
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف
اپریل
فرخ حبیب کابلاول زرداری کے بیان پر ردعمل
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) فرخ حبیب نے پی پی چیئرمین بلاول زرداری کے
نومبر
بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک
?️ 27 نومبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
نومبر
ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب
نومبر
اسرائیل کے اقدامات کے خلاف امریکہ میں خود سوزی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی
دسمبر
بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے نام سامنے آگئے
?️ 14 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) بہاولنگر واقعےکی تحقیقات جے آئی ٹی کی تشکیل کا
اپریل
دہشت گردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق
?️ 4 مارچ 2024شمالی وزیرستان : (سچ خبریں) ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں
مارچ