🗓️
کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے بعد بلند و بالا رہائشی عمارت کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا جاری ہے جس کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی تھی، اطراف کی تمام سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ہیوی مشینری اور مزدوروں کی مدد سے نسلہ ٹاور کو گرایا جارہا ہے، جبکہ ہیوی مشینری اور مزدورں کی مدد سے ہی تجوری ہائٹس کو بھی توڑنے کا عمل جاری ہے۔کراچی کی شاہراہِ فیصل پر نرسری کے مقام پر سروس روڈ پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری
🗓️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان
فروری
جنوبی لبنان کی صورتحال؛ ایک فوجی کی گرفتاری اور مسلسل حملے
🗓️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے قریب لبنانی
مارچ
پیٹرول مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے
🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی
جنوری
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
7.41 روپے کا ریلیف عارضی، وزیر توانائی کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا اعتراف
🗓️ 5 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب
اپریل
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: سیکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں اس حکومت کی وزارت
اپریل
خواتین کے عالمی دن پر سیاسی اشارے؛ یورپ میں صنفی تشدد کی تلخ حقیقت
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: ہر سال، جیسے جیسے خواتین کا عالمی دن قریب آتا
مارچ
صیہونیوں نے غزہ میں مسجدوں کو بھی نہیں بخشا
🗓️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی
مئی