🗓️
کراچی (سچ خبریں) اگرچہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے تاہم نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باجود سیل نہیں کیا جاسکا۔کچھ رہائشی اسے چھوڑنے اور اپنا سامان لے جانے پر راضی ہوئے اور ان میں کچھ جابھی چکے ہیں لیکن اکثریت ڈٹی ہوئی ہے اور جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کے مکینوں کوعمارت خالی کرنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے اپنے گھر خالی کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فلیٹوں کے مکین اپنا سامان اٹھا کر نقل مکانی کرکے یہاں سے جاچکے ہیں، مگر رہائشیوں کی اکثریت کسی طور بھی جانے کیلئے تیار نہیں۔
خیال رہے کہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر ان کے گھر خالی نہ کرائے جائیں۔ گزشتہ شب12بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا، کمشنر کراچی نے عمارت گرانےکیلئے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا اور اس حوالے سے اہم پیشرفت بھی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے
🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر آج یوم
مئی
جسٹس یحیٰی آفریدی نے انتخابات کے التوا سے متعلق اپیلوں کو ’ناقابل سماعت‘ قرار دے دیا
🗓️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعہ کو
اپریل
عدالتی اصلاحات بل:حکومت نے درخواستوں کیخلاف 8 صفحات کا جواب جمع کرا دیا
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس،وفاقی
مئی
پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین ڈی سیٹ
🗓️ 20 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے
مئی
القسام رہنماؤں کے قتل کی خبریں غلط
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: خلیل الحیہ حماس تحریک کے رہنما خلیل الحیہ نے خان
جولائی
افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
🗓️ 1 اپریل 2021نائجر (سچ خبریں) افریقی ملک نائجر میں دو روز بعد ملک کے
اپریل
کیا یوکرین کی جنگ عالمی نظام کو تبدیل کرنے کا آخری قدم ہے؟
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں: سعید ساسانیان: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان
مئی
کسی بھی چیلنج کے مقابلے کیلئے ہر دم تیار ہیں: ایئر چیف
🗓️ 18 اکتوبر 2021رسالپور (سچ خبریں) ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ ہم کسی
اکتوبر