?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
نارووال میں واقع کا کرتار پور کا فوری دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی، اطلاع ملی کہ سیلاب کی وجہ سے کرتار پور میں لوگ محصور ہیں، کرتار پور میں 80 کے قریب افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرتار پور میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے پہنچا ہوں، ہر زندگی کو بچانا اہم ہے، نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ شکرگڑھ ، نارووال اور ظفروال کی ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب ہے، فلیش فلڈ نے راستے میں آنے والی سڑکیں پل تباہ کر دیے، سیلاب کا پانی اترے گا تو تعمیر نو کا کام شروع ہو گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شکر گڑھ میں فوج معاونت کے لئے پہنچ رہی، ریلیف کا کام شروع ہو چکا ہے، تمام محکمے بشمول ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ریلیف کے کاموں میں شریک ہیں۔
مشہور خبریں۔
مصر کو غزہ کے بحران میں اپنا تاریخی کردار زیادہ فعال طریقے سے ادا کرنا چاہیے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے سابق صدارتی امیدوار یاسر فراویلا نے عرب ممالک
جولائی
صیہونی غزہ آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری تجزیہ نگاروں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی
اکتوبر
فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
دسمبر
اسرائیل کو تاریخ کی بدترین سماجی دو قطبی صورتحال کا سامنا
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک سروے کے نتائج شائع کیے
فروری
وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ زون بنانے کی منظوری دے دی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) جنوبی پنجاب کو ایک طاقتور سیکریٹریٹ قائم کرنے اور پسماندہ
اپریل
مصری اور صیہونی وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینی تنازعہ اور صیہونی حکومت کو درپیش
جون
مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئیں
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو
جون
نرسوں کی ہڑتال جاری رہنے سے برطانوی صحت کا نظام تعطل کا شکار
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے 55 طبی مراکز میں نرسوں نے صبح ساڑھے 7
جنوری