?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کے ثبوت چاہئیں تو ہم سے لیں، بھارت کا ہر شہری اپنی حکومت سے سوال کرے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ سے پہلگام تو تمہیں نظر آتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی ہندوستان کی نظروں سے اوجھل کیوں ہے؟ مودی اس وقت شکست خوردہ ہے، مودی اپنی سیاسی شہرت کیلئے لاشیں مانگتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ مودی لاشوں پر سیاست کرتا ہے، مودی کسی بھی سازش تک جاسکتا ہے، ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا، سیز فائر اور جنگ بندی اپنی جگہ، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مودی نے پاکستان میں دہشتگردی کرائی، ہم مودی کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار بیٹھے ہیں، افواج پاکستان نے کمال کر دیا ہے، ہندوستان کو رافیل پر بڑا ناز تھا، جس کے شروع میں را لگے اس نے تو فیل ہونا ہی ہے۔
عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ رافیل گرا تو فرانس کے صدر نے کہا یہ کیا ہوا؟، یہودیوں کے ڈرونز گرے تو نیتن یاہو نے کہا یہ کیا ہوا؟ امریکی ٹرمپ فوراً درمیان میں کود پڑے کہ کوئی چیز ہماری نہ گرا دیں۔
مشہور خبریں۔
سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر
اگست
عراق کی اسرائیل کو وارننگ
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر
جون
فرانس میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں روزانہ 450 سے زائد
ستمبر
ٹرمپ 83 ملین ڈالر کی سزا کو کالعدم کرنے میں ناکام
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے معروف امریکی مصنفہ جین
ستمبر
مجھے خوشی ہے کہ میں نے صیہونیوں کو غصہ دلایا ہے:الجزائری جوڈوکار
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:الجزائری جوڈوکار فتحی نورین نے کہا کہ مجھے صیہونیوں کو غصہ
جولائی
اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ہم جواب دیں گے: یمن
?️ 22 دسمبر 2023 سچ خبریں:امریکی اتحاد کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
دسمبر
سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل
?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں
فروری
بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے، حریت کانفرنس
?️ 13 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ