منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے کے روبرو پیش

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے روبرو پیش ہوگئے۔

 ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے سلیمان شہباز سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔  خیال رہے کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو لندن میں 4 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچے تھے۔

ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تفصیلی سوال نامہ دیا اور جلد از جلد جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں درج ایف آئی آر میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کا حصہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سلیمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس سلسلے میں انہیں ایک تفصیلی سوالنامہ دیا گیا ہے تاہم سلیمان شہباز نے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا ہے۔

ترجمان کے مطابق سلیمان شہباز سے مقدمے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سامنے تفتیش کے دوران سلیمان شہباز نے اصرار کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا تھا اس لیے وہ پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تفصیلی سوال نامہ دیا اور جلد از جلد جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ سلیمان شہباز کی پاکستان واپسی میں ان کے والد وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سہولت فراہم کی تھی، اس لیے انہیں ایف آئی اے کیس میں بھی کلین چٹ ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 کو لاہور کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، ان کے بیٹے سلیمان شہباز کو مذکورہ کیس میں بری کردیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ سلیمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس سلسلے میں انہیں ایک تفصیلی سوالنامہ دیا گیا ہے تاہم سلیمان شہباز نے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا ہے۔

ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات 419، 420، 468، 471، 34 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے پر بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں

افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار اور امریکہ کی مسلسل وعدے خلافیاں

?️ 10 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے پاکستان نے ہمیشہ

صیہونی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس نے کیا شرط رکھی ہے؟

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

شہبازشریف نے دہشتگردوں کوجلسوں میں کہا تھا کہ ہمارے طرف نہ آؤباقی جو کرنا کرو

?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر محمدسیف نے کہا

رابرٹ مالی کی قطری وزیر خارجہ سے ایران کے بارے میں بات چیت

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:    قطر میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر کہا

اسرائیل کے وسیع حملوں کے بارے میں اہم نکات

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال

لازمی نہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہیں، نوال سعید

?️ 2 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز

افغانستان کے غزنی شہر پر طالبان کا قبضہ

?️ 13 اگست 2021طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے جس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے