?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ کوہاٹ، لاہور ، مردان، اسلام آباد، ایبٹ آباد، پنڈدادن خان، سرگودھا اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاراچنار اور ملحقہ علاقے، گجرات، گوجرانوالہ، شانگلہ،صوابی، مالاکنڈ، اپردیر، مہمند، لوئردیر، بھلوال، جھنگ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ اورگردونواح بھی زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔
افغانستان اور تاجکستان بھی شدید زلزلے سے لرز اٹھے، جھٹکے افغانستان کے شہر بدخشاں، فیض آباد اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے.
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.3 جبکہ تاجکستان میں شدت 4.2 تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 25 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، نقصانات کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آ سکتے ہیں۔
ترجمان پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔
مزید کہا کہ پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں، زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ’ڈان نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کی فالٹ لائن تھی جس کی شدت پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کی شدت 6 اچھی خاصی ہوتی ہے، آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلےکی شدت بہت تھی، دوردور تک جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت خاصی ہے اس لیے اس کے قرب و جوار میں نقصان کا اندیشہ ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا حکومت میں شامل کچھ لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔ خواجہ آصف
?️ 6 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جنوری
جام کمال نے استعفی دے کر پارٹی بچا لی
?️ 25 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے
اکتوبر
دورہ روس پر ایک بڑے ملک کو تحفظات تھے:شاہ محمود قریشی
?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ روس
مارچ
ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے پیر کی شام زبردست
اپریل
امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ ارجنٹائن اور دیگر
جنوری
عراقی انتخابات علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی کشمکش کی نظر میں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات، جو 10 اکتوبر کو منعقد
نومبر
بائیڈن کا ہوا سے مصافحہ کرنے کا نیا انداز
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم 25 اپریل 2019
جولائی
اسرائیلی حکومت کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں: مغرب
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغرب کی اسلامسٹ پارٹی برائے انصاف و ترقی کے سیکرٹری
اکتوبر