?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انڈیا، اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر ہمارے خلاف، اس ملک کے امن و امان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، ملک میں جو بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے این ڈی ایس، را اور اسرائیل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔شیخ رشید نے کہا این سی او سی کی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، علمائے کرام سے بھی گزارش ہے، این سی او سی رولز کا احترام کریں، قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہوگا، آج اسلام آباد کے لیے مزید 2 ہزار پولیس جوانوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی آئندہ 6 ماہ میں خطے کے حالات کیا ہونے والے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ان کی چینی سفیر سے اس ہفتے میں دو تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں، سی پیک پر کسی رکاوٹ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، نیز پاکستان کی قوم سی پیک اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے منہ کے بل گریں گے ، داسو واقعے کی تحقیقات مکمل ہو چکیں، اعلان وزیر خارجہ کریں گے، چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، سی پیک کے لیے پوری قوم یک زبان ہے۔
وزیر داخلہ نے نواز شریف سے متعلق سوال پر کہا، ان کے پاس دو ہی آپشن ہیں، وہ یا اپیل کریں یا سیاسی پناہ لیں، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو چڑیا نہیں پھڑکی تھی، اس سے بڑا تو کوئی لیڈر نہیں، لیڈر تو وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
اب تک 3000سے زیادہ یوکرین کا فوجی انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے؛روس کا دعوی
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے جنگل کا افتتاح کر دیا
?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےسگیاں میں دنیا کے سب سے
اگست
کورونا: ملک بھر میں مزید 74 مریض انتقال کر گئے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
مودی،اردوغان اور بن سلمان سمیت37 سربراہان صحافت کی آزادی کے دشمن افراد کی فہرست میں شامل
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:نریندر مودی، طیب اردوغان اور محمد بن سلمان سمیت 37 سربراہان
جولائی
عمران خان نے واضح کیا جتنے مرضی ایسے ججز لاکر بٹھا دیں، ڈیل نہیں کروں گا، علیمہ خان
?️ 20 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی
جنوری
شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر
جنوری
سعودی عرب اور ایران کے معاہدے سے تہران کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام
?️ 13 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے سعودی عرب
مارچ
افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر
اگست