ملک سے ڈالر کا اخراج دوگنا ہوگیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈز کا اخراج دوگنا سے بھی زیادہ ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 25 میں جولائی تا فروری کے دوران منافع کا اخراج 103.94 فیصد بڑھ کر 1.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 76 کروڑ ڈالر تھا۔

زیادہ منافع کا اخراج پابندیوں میں آسانی کی علامت ہے، لیکن ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تسلی بخش سطح سے نیچے رہے ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈالر کے اخراج پر اسٹیٹ بینک کی پابندیوں پر تنقید کی تھی، اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈیفالٹ جیسی صورتحال سے بچانے کے بعد ملک پر اس پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے زور دیا تھا۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ آٹھ ماہ کے دوران خوراک کے شعبے سے منافع کا اخراج سب سے زیادہ 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، جبکہ توانائی کے شعبے نے اسی عرصے میں 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔ فنانس (عام طور پر بینکوں) نے 19 کروڑ 10 لاکھ ڈالر واپس بھیجے۔

اس وقت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر ہیں جو بڑھتی ہوئی درآمدات اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ خوش قسمتی سے، پاکستان پہلے ہی ترسیلات زر کے ذریعے گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر زیادہ وصول کر چکا ہے۔

تاہم ملک کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے سالانہ 25 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جس میں 5 ارب ڈالر کا سود بھی شامل ہے۔ حکومت ہر سال مزید قرض لینے اور بیرونی قرضوں کو رول اوور کرانے میں مصروف رہتی ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے جائے گی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو سیاسی بغاوت سے پریشان

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:لیکود پارٹی کے ایک سینئر رکن نے Yediot Aharonot اخبار کو

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

ترکی کے 4 صدارتی امیدواروں کا تعین

🗓️ 29 مارچ 2023خبریں:صیہونیترکی کی صدارتی امیدواری کے لیے دستخط جمع کرنے کا وقت ختم

شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں

🗓️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ

🗓️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے  کورونا کی شرح

صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے، شہباز شریف

🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان

شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ

🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک

غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یواف گیلنٹ نے اس حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے