?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافے کے باعث ملک خطے کی ایک ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل پاور کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ مؤثر پالیسیوں اور سازگار حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈیجیٹل شعبہ ملکی ترقی کے سنہرے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی معاونت اور رہنمائی سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ہی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس شعبے میں غیر معمولی اعتماد اور ترقی کا مظہر ہے۔ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 356 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو پاکستانی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور عالمی منڈیوں میں اس کی مضبوط موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ بن رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع، جدت اور ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب بھی ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ معاشی استحکام، عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان کی مثبت و بااعتماد عالمی شناخت کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران
?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)ڈائنو سار کے زمانے سے تابحال زمین پر موجود ایک
جون
جمہوری عمل تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہے، عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوری
جون
پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر
دسمبر
صیہونی اعلی سکیورٹی وفد قاہرے کے دورے پر
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:ایک اعلی سطحی صیہونی سکیورٹی وفد کے ارکان نے قاہرہ کا
اگست
بشکیک حملے میں 4 سے 5 پاکستانی طلبہ زخمی ہوئے، اسحٰق ڈار
?️ 19 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ
مئی
یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام
ستمبر
نعیم قاسم: ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ہتھیار نہیں دیں گے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا:
جولائی
روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے
مئی