?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 26 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق شبلی فراز نے انعام ایڈووکیٹ کی وساطت سے آج ہی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے کی۔
عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کو 26 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 26 فروری تک شبلی فراز کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ 7 مارچ 2023 کو پولیس نے شبلی فراز پر اسلام آباد پولیس ٹیم کو دھمکانے پر ایف آئی آر درج کی تھی۔
اس کے علاوہ 19 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت سابق وفاقی وزیر اور دیگر پر ایف آئی آر درج کی تھی۔
بعد ازاں 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ یکم مارچ 2023 کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی پر 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ایک ہجوم نما لشکر اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے پیدل اور گاڑیوں پر جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی گیٹ پر پہنچا۔
مقدمات میں فرخ حبیب سمیت اُس وقت پی ٹی آئی میں موجود دیگر رہنماؤں راجا خرم، مرادسعید، علی نواز، عامرکیانی، ، غلام سرور خان راجا بشارت، شہزاد وسیم، شبلی فراز، کرنل عاصم، میجر طاہر صادق اور حماد اظہر کے نام شامل کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی چینل بے نقاب
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایسے چینل کا انکشاف کیا جسے سعودی کمپنیاں
جنوری
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
فروری
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر
پاکستان کیساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، نائب وزیراعظم یو اے ای
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور ان کے متحدہ
اپریل
یورپ کے لیے ٹرمپ کا خواب:عرب دنیا کے نمایاں اخبارات کی سرخیاں
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی عرب اخبارات کی توجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی
نومبر
ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی
دسمبر
مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت
اگست
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے
اکتوبر