🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت بڑھنے کے عوامل کی طرف شارہ کرتے ہوئے چار عوامل بتا دئیے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تاخیر، درآمدات میں اضافے سے روپیہ کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ سے متعلق مصدقہ اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تاخیر، درآمدات میں اضافے سے روپیہ کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی میں چار بڑے عوامل ہیں جس کی وجہ سے روپیہ روزانہ گرتا ہے۔
نمبر ایک آئی ایم ایف سے مذاکرات کرتے ہوئے بہت تاخیر ہو گئی ہے ، اور ابھی تک کوئی معاملہ طے نہیں پایا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے۔گویا ہماری درآمدات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔اس سال کے پہلے چار مہینوں میں 65 فیصد بڑھ گیا ہے اور 25 ارب ڈالر کا ہو گیا ہے۔
اس حساب سے سال کے آخر تک یہ 75 ارب ڈالر کا ہو جائے گا۔اس کے برعکس اگر ترسیلات زر اگر 20 ارب ڈالر کی بھی ہوئیں اور برآمدات 28 ارب ڈالر کے بھی ہوئے تو بھی آپ کا تجارتی خسارہ ارب ڈالر کا ہو گا جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی کے حساب سے ہماری درآمدات بھی پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔جب تجارتی خسارہ آپ کا 47 کا ہو گا اور اچھی ترسیلات زر ہونے کے باوجود بھی آپ کا 15 ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے ہر مہینے ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آ رہا ہے۔جس کی وجہ سے مارکیٹ کے اندر تھووڑی تشویش ہے اور روپے کی قدر گر رہی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے میں نجی بینکوں کا عملہ ملوث نکلا۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ سے متعلق مصدقہ اطلاعات ہیں، بینکوں کا عملہ امپورٹرز اور صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنے کی ترغیب دیتا رہا، بینکوں کا عملہ ڈالر کی غیرضروری اور اضافی فروخت کررہا ہے۔
غیر فطری خریدو فروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلن ترین سطح پر پہنچا۔ ذرائع نےبتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر کے سرزنش کی، جبکہ بینکوں کے صدور کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ایسے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کے ساتھ مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
مشہور خبریں۔
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کیوں غائب رہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کے ایک تجزیہ کار عصام شاکر نے قدس فورس
اکتوبر
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
سویڈن سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی ہجرت
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سویڈن کے مسلمانوں نے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم میں
جنوری
روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12
فروری
بھارتی سفارتی عملے کا افغانستان سے نکلنے کا اعلان
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے
اگست
کیا محمد بن سلمان تخت شاہی کے قریب پہنچ چکے ہیں؟
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں شاہ سلمان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت اور
مئی
یمن میں جنگ بندی پر خصوصی مشورہ کا اعلان
🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ
اپریل
قطر نے پاکستان کو ایل پی جی دینے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 24 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی
اگست