?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے، پائیدار ترقی کےاہداف کاحصول ہماری ترجیح ہے۔اقتصادی بہتری کے لئے ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے، کسان دوست پالیسز کے باعث زراعت کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید بحران کا سامنا تھا، وزیراعظم نے معیشت بحالی کیلئے سخت فیصلے کیے، روپےکی قدر میں اضافےکیلئےترجیحی اقدامات کیے گئے۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ معیشت کی بحالی کےسفرمیں کورونا کےباعث مشکلات آئیں، اس کے باوجود حکومت نے ملک میں تعمیراتی شعبےکافروغ ممکن بنایااور تعمیراتی شعبے سے منسلک چالیس سےزائدصنعتوں کو فعال کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں مثبت اضافہ ہوا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پائیدار ترقی کےاہداف کاحصول ہماری ترجیح ہے،اقتصادی بہتری کےلیے معاشی ماہرین سےمشاورت کی گئی، معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کی عکاس ہے۔
اپنے خطاب میں شوکت ترین نے بتایا کہ وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ مستقبل قریب میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، اعتمادکی بحالی کےلیےٹیکس آڈٹ کےلیے تھرڈ پارٹی کی خدمات لی جائیں گی جبکہ پرائس مجسٹریٹس کو بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریوینیو میں اضافہ کیا، اس سال ریکارڈ 4 ہزار ارب سے زائد ریوینیو جمع کیا گیا تاہم گردشی قرضہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ آئندہ بجٹ میں زراعت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کسان دوست پالیسز کے باعث زراعت کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے، ٹیکس چوری کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا، ٹیکس چوری کرنے والوں کا جدید ٹیکنالوجی اور بجلی کے بلوں سے سراغ لگایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ن لیگ کے دور میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔ احسن اقبال
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
جولائی
ھآرتض: اسرائیل نے گزشتہ ماہ 1000 فلسطینی بچوں کو قتل کیا
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار ہاریٹز نے ہفتے کے روز اعتراف کیا ہے
جولائی
افغان صدر کی طالبان کو کھلی دھمکی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے
جولائی
لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
مئی
غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم اعتراف
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں لڑائی کی مشکلات کا
مئی
مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ مصدق ملک
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے
مئی
ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ کی ناکہ بندی کو کم کرنے کے لیے یمن کی پیشگی شرط
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: یمن اور عراق کی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے وقتاً
جولائی
سعودی عرب نے یمن پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی ریاستی سلامتی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل