?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر ایک بار پھر عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترلائی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر دی جانے والی سہولیات اور ویکسین کا جائزہ لیا۔معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 2 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید 40 افراد انتقال کرگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 312 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم
?️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے
دسمبر
میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی
?️ 27 اگست 2025میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی شدت
اگست
ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عمان میں اسرائیلی وزیر
اپریل
صیہونیوں کا غزہ میں جرائم پیشہ گروہوں کا سہارہ
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم اور
جون
غزہ کی جنگ میں کوئی نہ جائے: اسرائیلی فوجی کا خط
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر جاری حملوں کے خلاف
مئی
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
کسی بھی طرف سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو مداخلت کریں گے، چیف جسٹس
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
غزہ میں جنگ کے خاتمے کے اگلے دن کی منصوبہ بندی
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق فوجی آپریشن کا تسلسل اب
جنوری