?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے نئے صوبوں سے متعلق 3 منصوبے پیش کردیے، رپورٹ میں موجودہ انتظامی ڈھانچے کو معاشی مسائل حل کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔
نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پہلے منظر نامے میں ملک میں 12 چھوٹے صوبے بن سکتے ہیں، دوسرے منظرنامے میں 15 سے 20 چھوٹے صوبے قائم ہوسکتے ہیں، تیسری صورت میں 38 وفاقی ڈویژنز ہوسکتے ہیں۔
معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 12 چھوٹے صوبے قائم کرنے سے ہر صوبے کی آبادی کم ہوکر 2 کروڑ تک ہوجائے گی، 12 چھوٹے صوبوں کے قیام سے صوبائی بجٹ 994 ارب روپے تک ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 چھوٹے صوبوں کے قیام سے صوبائی بجٹ 600 سے 800 ارب روپے تک ہوجائے گا، ہر صوبے کی آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ افراد تک ہوسکتی ہے۔
معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ 38 وفاقی ڈویژنز قائم کرنے سے ہر ڈویژن کی آبادی 63 لاکھ نفوس تک ہو جائے گی، پاکستان کی 24 کروڑ 15 لاکھ آبادی صرف 4 صوبوں میں قیام پذیر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اوسط صوبائی آبادی 6 کروڑ سے زائد ہے، صوبوں میں آبادی کے بے تحاشا فرق کی وجہ سے مسائل ہیں، غربت، بے روزگاری اور تعلیم کی شرح میں فرق بڑھتا جا رہا ہے، پنجاب میں غربت کی شرح 30 فیصد اور بلوچستان میں 70 فیصد ہے۔
تھنک ٹینک کے مطابق خیبرپختونخوا میں غربت 48 فیصد اور سندھ میں 45 فیصد ہے، آبادی کے دباؤ کی وجہ سے صوبوں کو وسائل کی فراہمی بڑا فرق دکھائی دیتا ہے، پنجاب کو 5 ہزار 355 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کو ایک ہزار 28 ارب روپے مل رہے ہیں، صوبوں میں بے تحاشا آبادی کی وجہ سے معاشی مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، چھوٹےصوبوں کے قیام سے بجٹ کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گا۔
فی الوقت صوبوں میں اوسط غربت کی شرح 40 فیصد ہوچکی ہے، چھوٹے صوبوں کے قیام سے غربت کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوگی، چھوٹے صوبوں کے قیام سے روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکتے ہیں، وفاقی ڈویژنز کے قیام سے ٹارگٹڈ معاشی اقدامات شروع ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے صوبائی آمدن میں اضافہ ممکن ہے، چھوٹے صوبوں کے قیام سے زرعی آمدن میں اضافہ ممکن ہے، زرعی اصلاحات سے صوبائی آمدن میں جی ڈی پی کا ایک فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، چھوٹے صوبوں کے قیام سے پراپرٹی ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا۔
معاشی تھنک ٹینک کے مطابق پراپرٹی سیکٹر میں اصلاحات سے صوبوں کی آمدن 2 فیصد بڑھ سکتی ہے، چھوٹے صوبوں سے شہروں علاقوں میں ریئل اسٹیٹ شعبے میں سٹے بازی کا خاتمہ ہوگا، چھوٹے صوبوں سے وفاق اور صوبوں میں ٹیکس نظام میں ہم آہنگی ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچہ علاقائی معاشی ترقی کی خلیج کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکا، پاکستان کے موجودہ انتظامی ڈھانچے دنیا کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑے ہیں، پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، پنجاب کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں شدید قلت کا سامنا ہے، پنجاب میں 10 لاکھ مریضوں کے لیے 3 ہسپتال ہیں۔
سندھ میں 10 لاکھ مریضوں کے لیے 8.5 ہسپتال ہیں۔
پنجاب میں شرح خواندگی 66.3 فیصد ہے، بلوچستان میں شرح خواندگی 40.2 فیصد، سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، چھوٹے صوبوں کے قیام سے ملک میں بہتر طرز حکمرانی قائم کیا جا سکے گا، چھوٹے صوبوں کے قیام سے وسائل کی بہتر تقسیم ممکن ہوسکے گی۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے ہر چھوٹے صوبے میں ایک ٹیچنگ ہسپتال اور یونیورسٹی قائم کی جا سکتی ہے، ہر چھوٹے صوبے میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے صنعتی ترقی میں اضافہ ممکن ہوگا۔
تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھاری بھر کم صوبائی بجٹ کے باوجود معاشی ترقی میں فرق واضح ہے، پنجاب میں فی کس بجٹ 41 ہزار 781 روپے ہے، بلوچستان میں فی کس بجٹ 69 ہزار 37 روپے ہے، چھوٹے صوبوں کے قیام سے آمدن میں واضح فرق کم ہوسکے گا۔


مشہور خبریں۔
سابق افغان فوج کے خصوصی دستے یوکرین میں لڑ رہے ہیں: ماسکو
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے امور کے لیے روس کے خصوصی نمائندے
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ: وکلا کوعمران خان سے ملنے کی اجازت، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر
صدر و وزیراعظم کا محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
?️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
اسرائیل میں اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی اخبار فیگارو نے اعتراف کیا ہے کہ آپریس گِڈیئن
ستمبر
یمن؛ الاقصیٰ طوفان کی لڑائی میں غزہ کی 2480 کلومیٹر اسٹریٹجک گہرائی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان کے آغاز کے دو سالوں کے دوران
اکتوبر
یمنی بھائیوں نے ثابت کردیا کہ ہم اکیلے نہیں:حماس
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ
مارچ
ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے: محمود قریشی
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ
نومبر